حکومت نے عید سے قبل عوام پر پٹرول بم گرادیا

’حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 38 روپے ٹیکس وصول کررہی ہے‘

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں چار روپے چھبیس پیسے اضافہ کر دیا۔

ایک اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل میں چار روپے پچاس پیسے جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے انہتر پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

اسی طرح لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ اڑسٹھ  پیسے ہوگئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت اب 112 روپے 68  مقرر کردی گئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی نئی قیمت 98 روپے 46 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 88 روپے 62 پیسے مقرر کردی گئی۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔


متعلقہ خبریں