’مطالبات پورے نہ ہوئے تو حکومتی اتحاد سے نکل جائیں گے‘


بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ اگر دو ماہ میں ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو حکومتی اتحاد سے نکل جائیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں اینکر ثمر عباس سے بات کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے اور پھر حکومت ووٹ مانگنے آئی تو معاہدہ پورا نہ ہونے کا حساب مانگیں گے۔

ممکنہ حکومتی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس کے پاس زیادہ ووٹ ہوں گے حکومت اس ہی کی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات کا اپوزیشن نے ساتھ دیا تو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ جائیں گے۔


متعلقہ خبریں