عمران خان نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے،پیپلزپارٹی،ن لیگ


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیاہے۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے کہا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاکہ پٹرول  کی قیمت میں اضافہ رات کی  تاریکی میں ڈاکہ ہے ۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ مے کہاکہ عوام کا خون نچوڑ کر حکومت چلاٸی جا رہی ہے .پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی عید کی خوشیوں پر شب خون ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے۔ نالاٸق حکومت عوام کے لیٸے عذاب بن چکی ہے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سوال اٹھایا ہے کہ جب ادھار پر  تیل مل رہا ہے تو عوام کو ریلیف کیوں نہیں ملتا؟

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب سے  نالائق اور ووٹ چور حکومت عوام پہ مسلط ہے ہر روز بُری خبر سننے کو ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید سے کچھ دن ہہلے پیڑول کی قیمت میں اضافہ عوام کے ساتھی دشمنی کے مترادف ہے،جب ملک کو آئی ایم میں گروی رکھ دیا جائے گا تو ہر روز عوام کو آئی ایم کی طرف سے تحفہ ملے گا۔

مرم اورنگزیب نے کہا کہ پیڑول کی قیمت میں اضافہ نالائق اور نااہل وزیراعظم کی ایڈوانس عیدی کی ایک اور قسط  گھبرانا نہیں ! ابھی آئی ایم ایف کا بجٹ آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9ماہ میں پیٹرول ، گیس اور بجلی کے نرخوں میں تاریخی اضافہ نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں چار روپے چھبیس پیسے اضافہ کر دیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں چار روپے پچاس پیسے جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے انہتر پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

اسی طرح لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ اڑسٹھ  پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت اب 112 روپے 68  مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی نئی قیمت 98 روپے 46 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 88 روپے 62 پیسےفی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج


متعلقہ خبریں