ورلڈ کپ: سابق کپتان کی پہلی پیش گوئی درست نکلی

برینڈن میکولم کی پیش گوئی سچ ثابت ہونے لگی

فوٹو: فائل


نیوزی لینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میکولم کی پیش گوئی سچ ثابت ہونے لگی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میکولم نے ورلڈکپ 2019 کے بارے میں پیش گوئیاں کر دیں۔ پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست نے برینڈن میکولم کی پہلی پیش گوئی کو سچ ثابت کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں ورلڈ کپ کون سی ٹیم جیتے گی؟ ماہرین کی رائے

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سابق کپتان برینڈن میکولم نے ورلڈ کپ میں چوتھی سیمی فائنلسٹ ٹیم کے بارے میں پیش گوئی کی ہے کہ چوتھی سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہو گا اور آسٹریلیا 6 گروپ میچز جیت کر تیسری سیمی فائنلسٹ ٹیم ثابت ہو گی۔

انہوں نے ساجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ انگلینڈ، آسٹریلیا سے اورانڈیا، انگلینڈ سے شکست کھائے گا جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے لیگ میچز میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دے گی۔

اس پورے ایونٹ میں پاکستان 5 میچ جیتے گا لیکن اسے 4 میچز میں شکست بھی ہو گی۔

برینڈن میکولم نے پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کی بھی پیش گوئی کی تھی جو گزشتہ روز سچ ثابت ہو گئی۔


متعلقہ خبریں