مقبوضہ کشمیر: مئی میں 34کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا

مقبوضہ کشمیر: مئی میں 34کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک ماہ کے دوران 34 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ شہدا میں تین ایسے نوجوان بھی شامل ہیں جنہیں دوران حراست سرکاری عقوبت خانوں میں تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر: کاروبار زندگی معطل، سڑکوں پرسناٹا

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماہ مئی کے دوران مقبوضہ وادی چنار میں پانچ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ قابض بھارتی افواج نے مظالم ڈھاتے ہوئے 39 گھروں کو تباہ بھی کیا۔

مقبوضہ وادی کشمیر سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق 601 کشمیری پیلٹ گنز، فائرنگ اور شیلنگ سے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی قابض افواج نے گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں خاتون سمیت 156 عام بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا۔

2018 مقبوضہ کشمیر میں بدترین بربریت کا سال تھا،شاہ محمود قریشی

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کے مطابق گرفتار شدگان میں حریت رہنما اور سماجی و سیاسی رہنماؤں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جن میں سے اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

مقبوضہ وادی چنار سے گرفتار کیے گئے سات افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے سیاہ قانون کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔


متعلقہ خبریں