نیکٹا میں سب ہی ڈیپوٹیشن پر ہیں، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نیکٹا کو غیر اہم عہدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سب ہی ڈیپوٹیشن پر ہیں۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیرا رزم (نیکٹا) میں ڈیپوٹیشن سے متعلق تبادلے کی خبر کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں فیشن بن گیا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کے بارے میں غیر ضروری خبروں کو شیئر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی بے بنیاد خبر کو آگے شیئر کرنے سے پہلے اس کی حقیقت کو چیک کرنا انتہائی ضرری ہے۔

یہ بھی پڑھیں نیکٹا اور 14 قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

واضح رہے کہ وفاقی وزیر زرتاج گل کی بہن شبنم گل کو ڈائریکٹر نیکٹا تعینات کیا گیا ہے جس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ ماہ نیکٹا نے 14 قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ  کثیرالجحتی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط  کیے تھے جسے دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں