پنجاب بارکونسل 9ویں روز بھی سراپا احتجاج

پنجاب بار کونسل نے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


لاہور:ساتھی وکیل کے خلاف عدالتی فیصلے کے معاملے پر پنجاب بارکونسل 9ویں روزبھی سراپا احتجاج ہے، فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سول جج پر حملہ کر کے زخمی کرنے والے وکیل کو سزا سنائی تھی ۔

پنجاب بار کونسل نےایڈووکیٹ عمران منج کے خلاف فیصلے پر مکمل ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے، ترجمان پنجاب بار کونسل رانا انتظار کے مطابق پنجاب بار کونسل نے وکلا کو صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سول جج پر حملہ کر کے زخمی کرنے والے وکیل عمران منج کو مجموعی طور پر اٹھارہ سال چھ ماہ قید کا حکم سنایا تھا۔

ملزم کو مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:جج کو کرسی مارنے کی سزا ساڑھے 18سال قید

پنجاب بار کونسل کا موقف ہے کہ ساتھی وکیل کو منصافانہ ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا۔ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

ضلع فیصل آباد کی پولیس کے مطابق رواں سال  25 اپریل کو جڑانوالہ کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران  معمولی تلخ کلامی کے بعد ایڈووکیٹ عمران منج نے کرسی اٹھا کر سینئر سول جج کو دے ماری جس سے ان کا سر پھٹ گیا تھا۔

اسی روز احاطہ عدالت میں وکلا گردی کے خلاف ججز نے ہڑتال کرتے ہوئے تمام مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی تھی۔

واقعے کے خلاف ججز کی  ہڑتال کی  وجہ سےسائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتھا، تاہم بعدازاں پولیس نے ایڈووکیٹ عمران منج کو گرفتار کیا جن کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔


متعلقہ خبریں