پرکشش شخصیت کے مالک لوگوں کی سات عادتیں

پسندیدہ شخصیات میں کونسی خوبیاں ہوتی ہیں

فائل فوٹو


دنیا میں لوگوں کی پسندیدہ شخصیت بن جانا کسی بھی انسان کی بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کی عادات ہی انہیں دوسروں سے منفرد بناتی ہیں۔

اگر آپ کا خیال ہے کہ پیدائشی خوبیاں انسان کو دوسروں سے مختلف بناتی ہیں تو ایسا بالکل نہیں ہے۔ کوئی بھی انسان اپنے اندر پسندیدہ شخصیات والے جوہر پیدا کر سکتا ہے۔

ذیل میں ہم چند ایسی ہی خوبیوں کا ذکر کریں گے جنہیں اپنا کر کوئی بھی ہر دل عزیز شخصیت بن سکتا ہے۔

مرکز نگاہ بننے کی عادت ترک کردیں

پسندیدہ شخصیات میں کونسی خوبیاں ہوتی ہیں

اگر آپ کسی کی پسندیدہ شخصیت بننا چاہتے ہیں تو مرکز نگاہ بننے کی عادت  فورََا ترک کردیں اور جھوٹی تعریفیں کرنے والوں سے دور رہیں۔

جھوٹی شخصیت کا لبادہ نہ اوڑھیں

ہر دلعزیز بننے کے لیے اپنی اصل شخصیت ہرگز نہ چھپائیں۔ آپ کی ایمانداری ہی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ لوگ ایک ایماندار شخص پر ہی اعتماد کرتے ہیں۔

توجہ دیں

دنیا میں پسندیدہ شخصیات کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وہ دوسروں کی بات غور سے سنتے ہیں۔ دوسروں کو نظر انداز کرنے کی عادت آپ کو کبھی بھی ایک پسندیدہ شخصیت نہیں بنا سکتی۔ اگر آپ گفتگو کے دوران باربار اپنا فون دیکھنے کے عادی ہیں تو یہ عمل ترک کردیں۔

وسیع سوچ

محدود سوچ بھی ہر دلعزیز شخصیت بننے کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے۔ اپنی سوچ کو ہمیشہ وسیع رکھیں اور کسی بھی معاملے پر پہلے سے رائے قائم نہ کریں۔

اگر آپ کسی بھی معاملے پر پہلے سے اپنی رائے قائم کر چکے ہیں تو لوگ آپ سے گفتگو نہیں کریں گے۔ بسا اوقات کسی موضوع پر دوسروں سے بات کرنے کا مقصد انہیں قائل کرنا نہیں ہوتا۔

مسکرائیں

مسکراہٹ انسان کو سب سے زیادہ نفع پہنچانے والی سرگرمی ہے۔ اگرچہ یہ قدرتی نہ بھی ہو تب بھی مسکرانے والے شخص کے مزاج اور ذہنی صحت پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔

مثبت بدن بولی (باڈی لینگویج)

بدن بولی یا باڈی لینگویج روز مرہ کی زندگی میں دوسروں پر آپ کی شخصیت کے بارے میں مثبت یا منفی اثر ڈالتی ہے۔ سامنے والے اسی سے اندازہ لگا لیتے ہیں کہ آپ ان کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنے والے ہیں۔ گفتگو کے دوران دوسرے کی آنکھوں میں دیکھیں اور ہاتھ باندھ کر کھڑے نہ ہوں۔


متعلقہ خبریں