’دکھ کی اس گھڑی میں ہم سری لنکن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔۔۔‘


سری لنکا کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف 136 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین سری لنکن مداحوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے طویل القامت فاسٹ بولرز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے تھے اور پورٹی ٹیم 105 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

ویسٹ انڈیز نے یہ ہدف باآسانی 14ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسی طرح آج سری لنکن بلے باز بھی نیوزی لینڈ کی سوئنگنگ بال کے سامنے بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 136 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ نے بھی یہ ہدف باآسانی بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور میں پورا کرلیا۔

دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کی یک طرفہ مقابلوں کے بعد شکستوں دونوں ممالک کے شائقین کو اکٹھا کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں