آرسنل کے سابق کھلاڑی ٹریفک حادثے میں ہلاک


انگلش پریمئر لیگ کی ٹیم آرسنل اور اسپینش لیگ کی ٹیم سویلا کے ونگر جوزے انٹینیو ریز ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسپنیش کلب سویلا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سابق کھلاڑی کی موت کی خبر ان کے مداحوں سے شیئر کی۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ اس سے زیادہ بری خبر کوئی نہیں ہو سکتی، ہمارے بہت ہی عزیز کھلاڑی انٹینیو ریز ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

آنجہانی کھلاڑی اسپین کے دوسرے سطح کی لیگ کلب ایکسٹرے مڈورا کے لئے کھیل رہے تھے۔

انہوں نے آرسنل، رائل میڈرڈ، اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے لئے اپنی خدمات سرانجام دی ہیں جبکہ اسپین کے لئے بھی انہوں نے 21 میچز میں نمائندگی کی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جوزے کے کزن بھی گزشتہ سال ایک ٹریفک حادثے کے باعث موت کا شکار ہوئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں