ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کیلیے جاوید میاں داد کا مشورہ

ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کیلیے جاوید میاں داد کا مشورہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی کرکرٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے بازجاوید میانداد نے ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کے لیے انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ کھلاڑیوں کو بڑی  ٹیموں کے باؤلنگ اور بیٹنگ اسٹائل کی ویڈیوز دکھائی جائیں۔

ہم نیوز کے پروگرام گیم پلان ورلڈ کپ اسپیشل میں بات کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان ٹیم ٹی 20 کی سوچ سے کھیلی اور اپنی غلطیوں سے ہار گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 50اوورز کا میچ مختصر وقت میں ختم ہوا اور  ورلڈ کپ کے پہلے مقابلے کی کارکردگی سے ٹیم کی حقیقت سامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مایوس کن کارکردگی، ویسٹ انڈیز 7 وکٹوں سے کامیاب

سابق کپتان نے کہا کہ میدان میں تیاری اور حکمت عملی سے کھلاڑیوں کو بھیجا جاتا ہے لیکن ہمارے پاس منجھے ہوئے کھلاڑی نہیں جو منصوبے کے ساتھ میدان میں جائیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد بولے کہ ہم اپنی ٹیم خود خراب کر رہے ہیں، دیگر ملکوں میں کھلاڑیوں کو کارکردگی پر آگے لایا جاتا ہے۔

انہوں نے ناقص کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوچ اور دیگر منتظمین کھلاڑیوں کو ریوڑ کی طرح چلاتے ہیں۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ2019 کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شرمناک شکست پر قومی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں