بچوں کے تحفظ کا زینب الرٹ بل نام کی وجہ سے التوا کا شکار

shireen mazari

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری کا کہنا ہے کہ بچوں کے تحفظ  کا زینب الرٹ بل صرف نام کی وجہ سے التوا کا شکار ہے، آئے روز بچوں پر تشدد کی خبریں آرہی ہیں لیکن متعلقہ کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بے حسی کا شکار ہیں۔

صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو معذور افراد اور بچوں کے تحفظ کا زینب الرٹ بل پاس کروانے میں روکاٹ بنے ہوئے ہیں، انہیں انسانی حقوق کے مسئلے پر سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔

شیری مزاری نے بتایا کے، معذور افراد اور بچوں کے تحفظ کا زینب الرٹ بل قائمہ کمیٹی میں جان بوجھ کر التوا کا شکار کئے جارہے ہیں۔

قائمہ کمیٹی میں انتہائی اہمیت کے حامل بلز کے علاوہ  دیگر ایجنڈا پر بحث شروع کرادی جاتی ہے،اس حوالے سے توجہ دلائی تو چیئرمین بولے اس پر سب کمیٹی بنارہے ہیں۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق نے بتایا کے زینب الرٹ بل کو ایک ماہ اور معذور افراد سے متعلق بل کو ایک ماہ سے بھی زیادہ کا عرصہ گزر گیا، یہی رویہ رہا تو قواعد کے مطابق آنے والے اجلاس میں لاکر یہ بل منظور کرائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ  اگر بل پر کوئی اعتراض ہے تو ترامیم شامل کرکے واپس قومی اسمبلی کو بھجوانا ہوتا ہے، بلاول قواعد سے نابلد ہیں۔


متعلقہ خبریں