فلسطین کا دو ریاستی حل کے سوا کوئی چارہ نہیں، فردوس عاشق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی سربراہ اجلاس سے تاریخی خطاب کیا اور امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی کی۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل معصوم فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی کر رہا ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےاسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لیے نئی راہ عمل متعین کی اور مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشت گردی کا نام نہیں دیا جا سکتا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کا سائنس پرتوجہ دینے پر زور اسلامی دنیا کو ان کی میراث یاد دلاتا ہے، عظیم مسلمان سائنس دان جدید علوم کے بانی، موجد اور بنیادی اساتذہ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 30 مئی کو سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نے 14 ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

سال 2019 او آئی سی کے قیام کا 50 واں سال ہے۔ او آئی سی اقوام متحدہ کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا فورم ہے۔ بانی رکن ہونے کی وجہ سے پاکستان او آئی سی کا متحرک ترین رکن بھی ہے۔


متعلقہ خبریں