پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی گئیں



اسلام آباد: حمکراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں تمام سطحوں پر قائم پارٹی کی تنظیمیں تحلیل کردی ہیں۔

پارٹی چیف کے آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے مشاورت کے بعد سیکرٹری جنرل ارشد داد نے نوٹیفکیشن نے جاری کیا جس کے تحت تحریک انصاف کی ذیلی تنظیمیں اور شعبہ جات بھی تحلیل کر دیے گئے ہیں۔

پارٹی کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور چیف آرگنائزر بدستورعہدوں پر برقرار رہیں گے جب کہ اس حکمنامے کا اطلاق سیکرٹری جنرل، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری مالیات اور او آئی سی کے سیکرٹری پر بھی نہیں ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ برس دسمبر میں پارٹی کی تنظیم نو کی منظوری دی تھی۔

اس موقع پرتحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی اور پی ٹی آئی کے پنجاب اور پختونخوا میں  ریجنز کی جگہ ڈویژنز کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پارٹی کے چیئرمین نے کہا تھا کہ تنظیم سازی کے دوسرے مرحلے میں صوبائی، ڈویژنل، ضلع اور تحصیل سطح پر  ڈھانچہ ترتیب دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں