تجارتی پالیسیاں تاجروں کی مشاورت سے بنائیں گے، وزیراعظم

تجارتی پالیساں تاجروں کی مشاورت سے بنائیں گے، وزیراعظم

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ صنعت و تجارت کے حوالے سے بنائی جانے والی پالیسیاں تاجر برادری اور کاروباری طبقے کی مشاورت سے بنیں تاکہ کاروبار میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کیا جا سکے۔

انہوں نے معروف صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کے لیے کاروباری برادری کو ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا جس کے لیے حکومت کاروباری طبقے کیلیے سہولت کار کا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کا اعتماد حاصل کرنا ہمارے لیے اہم ہے اسی لیے میں آپ سے ملتا رہتا ہوں۔ عمران خان نے کاروباری برادری کو حکومت کی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ بھی دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت  ٹیکس کی وصولیوں کے نظام پر کاروباری طبقے کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات کر رہی ہے۔

تاجر برادری کے وفد نے  آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے تجاویز بھی پیش کیں جن کو وزیراعظم نے سراہا۔


متعلقہ خبریں