زرتاج گل سفارشی خط سے دستبردار

zartaj-gul

’’زرتاج گل لاکھوں کا چکمہ دے گئی‘‘ بارڈر ملٹری پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج


اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے ماحولیات زرتاج گل وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اپنی بہن کی ملازمت کے لیے لکھے گئے خط سے دستبردار ہوگئی ہیں۔

پرنسپل سیکرٹری وزارت ماحولیاتی تبدیلی سمیع الحق نے خط سے دستبرداری کا مراسلہ سیکرٹری داخلہ کو بھجوا دیا ہے جس کے متن میں درج ہے کہ مذکورہ خط وزیرمملکت زرتاج گل کی ایما پر لکھا گیا تھا۔

زرتاج گل نے کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں تحقیقات کروانے اور حقائق عوام کے سامنے لانے کی درخواست بھی کی ہے۔

سیکرٹری داخلہ اعظم سلمان خان کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بے ضابطگی کی صورت میں شبنم گل کی تقرری کی ریکوزیشن واپس لی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل کی بہن سرقہ باز نکلیں

حکومت کی نوکریاں یا اندھے کی ریوڑیاں؟

خیال رہے کہ اپنی بہن کی تعیناتی کے لیے لکھا گیا وفاقی وزیر ماحولیات کا سفارشی خط سامنے آنے کے بعد حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

تعیناتی کی خبریں سامنے آنے کے 14 گھنٹے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ عمران خان نے پارٹی رہنما زرتاج گل کو نیکٹا کو لکھے گئے خط سے دستبردار ہونے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے صرف سفارشی خط واپس لینے کی ہدایت کی ہے تاہم اس خط کے بدلے میں ہونے والی تعیناتی پر کوئی حکم سامنے نہیں آیا۔

حل طلب سوال یہ کہ زرتاج گل اگر وزیراعظم کی ہدایت عمل کرتی ہیں تو کیا شبنم گل کی تعیناتی بھی واپس ہوگی یا نہیں؟


متعلقہ خبریں