’بدعنوانی کرنے والے بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا‘

اسد منیر کی مبینہ خودکشی: چیئرمین نیب کا خود انکوائری کا فیصلہ

فائل فوٹو۔–


چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کرنے والے بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیاجسکی وجہ سے وطن عزیز میں کرپشن میں بتدریج اضافہ ہوا ہے ۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی طرف سے ذرائع ابلاغ کو جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیاہے کہ نیب ایک غیر جانبدار ادارہ ہے۔ قومی احتساب بیورواحتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری رکھے گا۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کے خلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔ بڑے ناموں پر ہاتھ نہ ڈالنے سے کرپشن میں بتدریج اضافہ ہواہے۔ نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدیداروں اور پبلک فنڈ میں کرپشن کے خلاف کارروائی ہے۔

چیئرمین نیب  نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیوروملکی معشیت کی بہتری کے لیے کام کرنے والے اداروں  اور افراد  کے خلاف نہیں ہے۔ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنےوالوں کو نیب سے کوئی شکایت نہیں ہو گی۔

واضح رہے سابق صدر آصف علی زرداری نیب کی حالیہ کارروائیوں کے خلاف مسلسل نکتہ چینی کرتے چلے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:پھر کہتا ہوں نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، زرداری

آصف علی زرداری  نے 30مئی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ قومی احتساب بیورو( نیب )اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔

واضح رہے سابق صدر آصف علی زرداری اس سے قبل بھی اسی کے بیانات دے چکے ہیں۔  سب سے پہلے انہوں نے یہ بیان رواں سال اپریل کی 29تاریخ کو احتساب عدالت ہی میں پیشی کے موقع پر دیا تھا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ یا تو نیب چلے گا یا پھرمعیشت چلے گی۔

یہ بھی پڑھیے:یا تو نیب چلے گا یا پھرمعیشت چلے گی ، آصف زرداری

 


متعلقہ خبریں