کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں400 سے زائد پوائنٹ کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 150 پوائنٹس کا اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


عید کی لمبی تعطیلات سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 469 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کمی سے 35505 کی سطح پر بند ہوا۔ سوموار کے روز ایک ہی دن میں انڈیکس  1.32 فیصد نیچےآیا۔

 

اسٹاک مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 92,620,150 کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,455,887,187 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 15 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ بند ہوئی۔

جمعرات کو کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 571 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 36 ہزار 536 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 36 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 35 ہزار 655 پر بھی ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 176,397,730 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 8,544,309,325 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹاک مارکیٹ 15 پوائنٹس اضافہ پر بند


متعلقہ خبریں