مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے ہلال کمیٹی کا اجلاس12 اگست کو ہوگا | humnews.pk

کراچی: شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامئے کے مطابق کل بروز منگل چار جون کو شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ موسمیات کے کیمپ آفس میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔

اسی دوران زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس اپنے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں  اپنے شیڈول کے  مطابق ہوں گے۔

کل بروز منگل چار جون کو چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔

واضح رہے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت رویت ہلال کمیٹی پر دباؤ ڈال کر نہیں کہہ سکتی کہ کب عید کے چاند کا اعلان کیا جائے لیکن یہ مسئلہ حل ہوچکا ہے اور عید پانچ جون ہی کو ہوگی۔

29مئی کو ہم نیوز کے پروگرام ’’بڑی بات‘‘ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے بنائے گئے قمری کلینڈر پر کابینہ میں بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اور وزیراعظم سمیت پوری کابینہ نے اس کی بھرپور حمایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل میں بھجوادیا ہے، انہوں نے رائے دینی ہے ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 26 مئی کو وفاقی وزیر نے ملک میں 5 جون کو عید الفطر کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سائنسدانوں کی مدد سے چاند دیکھنے کی ایپلیکیشن تیار کرلی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے تفصیلی کیلنڈر بھیجا ہے جس پر تحقیق کی جا رہی ہے جبکہ ہم اس معاملے پر تمام علمائے کرام سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو انتظار کرنا چاہیے تھا، آنکھ کے ذریعے چاند دیکھنا بہت ضروری ہے جبکہ رمضان المبارک کے چاند کا اعلان رویت کےمطابق ہی ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: عید پانچ جون کو ہی ہوگی، فواد چوہدری

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز