ن لیگ معیشت کو بستر مرگ پر چھوڑ کر گئی، اسد عمر

فیصلہ 14 اپریل سے پہلے ہوگا،ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا: اسد عمر

فائل فوٹو


اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ ن لیگ معیشت کو مرگ بستر پر چھوڑ کر گئی تھی اور اس کی بحالی کے لیے انتے ہی تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑ رہا ہے جس طرح زخم بھرنے کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ جب مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو پاکستان کے پاس 8 ماہ کے ذخائر تھے لیکن جب پی ٹی آئی کو صرف 20 دن کے ذخائر ملے۔

ن لیگ نے 2018 کا الیکشن جیتنے کے لیے پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو خطرے میں ڈال دیا اور کیا ایسا کرنے میں موجودہ اپوزیشن کو ذرا بھی شرم محسوس نہیں ہوئی؟

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کےپاس گئے بغیر ذخائر کو4 ماہ پر لے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کاروباری طبقہ اشیا درآمد کرتا ہے سابقہ حکومت نے ان کی زندگی مشکل بنا دی تھی۔

سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ پتا نہیں کیوں سابقہ حکومت کو وہ نقصان یاد دلانے پڑتے جو انہوں نے معیشت کو پہنچائے۔


متعلقہ خبریں