‘بھارت کو ہرانے کیلیے پاکستان میں دم نہیں’

'بھارت کو ہرانے کیلیے پاکستان میں دم نہیں'

فائل فوٹو


لندن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپن گیند باز ہر بھجن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ2019 میں بھارت کو نہیں ہرا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز کی کپتانی میں کھیلنے والی ٹیم ناتجربہ کار ہے اور اچھی کارکردگی بھی نہیں دکھا رہی، ماضی میں پاکستان کی ٹیم کو شکست دینا مشکل تھا لیکن موجودہ اسکواڈ کو بھارت10 میں سے نو میچ ہرا سکتا ہے۔

ہر بھجن سنگھ نے کہا کہ جب پاکستان کے پاس اچھی ٹیم تھی اس وقت بھی بھارت کو ورلڈکپ میں اپنے روایتی حریف سے شکست نہیں ہوئی۔

اسپن گیند باز نے کہا کہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے سامنے بھارتی ٹیم پر زیادہ دباو ہوگا کیوں کہ تگڑی ٹیم کو شکست کا زیادہ خوف ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے شکست کھانے کا خوف ہوگا کیوں کہ کھلاڑی جانتے ہیں کہ پاکستان سے ہارنے کے بعد بھارت میں کیا ہوتا ہے۔

بھارت کے عوام صرف یہ یاد رکھتے ہیں کہ پاک بھارت میچ میں کیا ہوا، اگر پاکستان جیتتا ہے تو یہ ہمارے لیے بہت برا ہوگا۔

یونس خان نے بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سابق پاکستانی کرکٹر یونس خان نے کہا کہ بھارت کی ٹیم میں بہت سینیئر کھلاڑی ہیں جب کہ پاکستان کے پاس تمام نوجوان کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا آغاز اچھا نہیں رہا لیکن مجھے امید ہے کہ آگے جاکر ٹیم کی کار کردگی بہتر ہوگی۔


متعلقہ خبریں