پاکستان کا افطار کےمہمانان کو ہراساں کر نے پر بھارت کو مراسلہ

پاکستان کی جدہ حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی خانے میں دیے گئے افطار ڈنر کے مہمانان کو ہراساں کیے جانے پر پاکستان  نے احتجاجی مراسلہ بھارت کو بھیج دیا ہے اور سفارتی سطح پر سخت احتجاج کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارت کو بجھیجے گئے مراسلے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 28 مئی کو پاکستانی ہائی کمشنر نے دہلی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا۔ اس افطار ڈنر سے کچھ دیر قبل بھارتی سیکیورٹی اداروں نے ہائی کمیشن کی عمارت کا محاصرہ کیا اورشرکت کے لیے آنے والوں کی سخت چیکنگ کی۔

احتجاجی مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ مہمانان کی چیکنگ کے بعد ان کی تصاویر اتاری گئیں اورانہیں ہراساں کیا گیا۔

بھارت کو بجھیجے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ افطار ڈنر میں شرکت کے لیے آنے والے کشمیری مسلمانوں کو باقاعدہ دھمکیاں دی گئیں کہ اگر انہوں نے شرکت کی تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

پاکستان نے احجاجی مراسلے میں یاد دلایا ہے کہ 22 مارچ کو ہونے والی تقریب میں بھی یہی طریقہ اپنایا گیا تھا اور یہ ویانا کنونشن کی سراسر خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

بھارت کو بھیجے گئے احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں ایسے اوچھے ہتھکنڈے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ اس قسم کے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔


متعلقہ خبریں