پاکستان نے امریکی شہریوں کیلیے پانچ سالہ ویزے کا اعلان کردیا

پاکستان نے امریکیوں کیلیے پانچ سالہ ویزے کا اعلان کردیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے امریکہ کے کاروباری حضرات اور سیاحوں کے لیے پانچ سالہ ویزے کا اعلان کردیا ہے۔

نئی ویزا پالیسی وزیراعظم  کے وژن برائے سیاحت اور کاروبار میں فروغ کو مد نظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہے۔ امریکہ بھی پاکستانیوں کو پانچ سال کی مدت کے لیے ویزے دے گا۔

نئی ویزہ پالیسی سے  دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو فائدہ ہوگا۔

دوسری جانب کابینہ میں چینی شہریوں کے بزنس ویزے کو ورک ویزے میں منتقل کرنے کی منظوری بھی متوقع ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے پہلے ہی 50ممالک کے سیاحوں اور95 ممالک کے سرمایہ کاروں کو ویزہ آن ارائیول کا اعلان کررکھا ہے۔


متعلقہ خبریں