’رویت ہلال کے معاملے میں سائنس پر بھروسہ کریں‘

’رویت ہلال کے مسئلے پر چند افراد کی بجائے سائنس پر بھروسہ کریں‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کو چند افراد پر بھروسہ کرنے کی بجائے سائنس اور جدید ٹیکنالوجی پر اعتماد کرنا چاہیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کے ذریعے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے تمام 66 مقامات عام لوگوں کو چاند دکھانے کے لیے کھلی رہیں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ان میں سے کچھ مقامات پر جدید سہولیات اور دیگر پر بنیادی سہولیات موجود ہیں، اس بار ہم یقینی بنائیں گے کہ لوگ چاند کو خود دیکھیں۔

مزید پڑھیں: ’رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرکے چاند سائنسی بنیادوں پر دیکھا جائے‘

اس سے قبل ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائیٹ‘ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ قمری کیلنڈر کے بعد رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت باقی نہیں رہی تاہم چاند دیکھنے کے معاملے پر حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں