رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد رہی

مہنگائی میں آٹھویں ہفتے بھی اضافہ: 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد: پاکستان شماریات بیورو(پی بی ایس) کے مطابق رواں مالی سال، جولائی تا مئی مہنگائی بڑھنے کی شرح 7.2 فی صد رہی۔

پی بی ایس کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مئی 2018 سے مئی 2019 کے دوران پیاز کے دام 78 فیصد بڑھے، ٹماٹر کی قیمتوں میں 46 فیصد اور دال مونگ میں 34 فیصد اضافہ ہوا۔

ایک سال کے دوران چینی 27، گڑ 23، سبزیاں 20 فی صد مہنگی ہوئیں جبکہ پھل کی قیمتوں میں 20 فیصد، مصالحے میں 18 اور گوشت میں 13 فی صد اضافہ ہوا۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق مئی 2018 کی نسبت مئی 2019 میں مہنگائی 9.1 فیصد بڑھی، اپریل کے مقابلے میں مئی کے دوران مہنگائی 1.3 فیصد اٖضافہ ہوا۔

ہول سیکٹر کے شعبے میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 14 فیصد رہی، مہنگائی کے حساس اعشاریے 10.8 فی صد بڑھے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ دو برسوں کی نسبت 2018 میں مہنگائی بڑھی ہے، ادارہ شماریات


متعلقہ خبریں