پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی تجویز


پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسف زئی نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی تجویز دے دی۔

اپنی تجویز کے حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ یہ میری ذاتی تجویز ہے، شاید اس سے دو عیدوں کا مسئلہ حل ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ مفتی منیب الرحمٰن کی قوم کے لئے کافی خدمات ہیں اور اب انہیں آرام کرنے دیا جائے۔

مزید پڑھیں: ’رویت ہلال کے مسئلے پر چند افراد کی بجائے سائنس پر بھروسہ کریں‘

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ پورے پاکستان میں ایک دن اور خیبرپختونخوا میں دو دن عیدیں اور روزے تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سینٹرل اضلاع میں لوگ مفتی پوپلزئی کے اعلان پر عمل کرتے ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی ازسر نو تشکیل کی ضرورت ہے، کمیٹی میں سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ اداروں کے ماہرین شامل کئے جائیں۔


متعلقہ خبریں