وفاق کا منصوبہ سندھ حکومت مکمل کرے گی

وفاق کا منصوبہ سندھ حکومت مکمل کرے گی

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ حکومت نے وفاق کے منصوبے ایس تھری کو ازخود مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ حکومت کراچی میں وفاق کی جانب سے شروع کیے گئے پانی کے منصوبے ایس تھری کو اب خود مکمل کرے گی۔ ایس تھری منصوبے کی کل مالیت 36 ارب روپے ہے اور اب تک اس منصوبہ پر 10 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس تھری اسکیم کو اگلے 3 سالوں میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ منصوبہ کے تحت 400 ایم جی ڈی سیوریج واٹر کو ٹریٹ کر کے سمندر میں بہانا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایس تھری منصوبہ کو اپنی پی ایس ڈی پی سے ختم کر دیا ہے جسے مکمل کر نے کے لیے اب بھی 26 ارب روپے درکار ہیں تاہم اب اس منصوبے کو سندھ حکومت خود مکمل کرے گی۔3

یہ بھی پڑھیں پولیس ایکٹ 2019 : آئی جی پولیس اور سندھ حکومت آمنے سامنے

انہوں نے کہا کہ ہم کہیں سے بھی فنڈز کا انتظام کر کے کراچی شہر کی بہتری کے لیے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائیں گے۔

کراچی میں نکاسی آب کا منصوبہ ایس تھری وفاقی اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے 2007 میں منظور ہوا جس کی تکمیل سال 2016 میں ہونا تھی تاہم یہ مسلسل عدم توجہی کے باعث تاخیر کا شکار رہا اور منصوبہ کی تکمیل کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے تھے۔

لیاری ندی کے کنارے ماڑی پور سے یاسین آباد تک کنڈیوٹ کی تنصیب کا کام 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے لیکن یاسین آباد سے سرجانی ٹاؤن کا کام فنڈز کی قلت کی وجہ سے شروع ہی نہیں ہو سکا۔


متعلقہ خبریں