ورلڈ کپ: بھارت کے پہلے میچ سے قبل اہم کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ


بھارت کے پہلے میچ سے قبل بھارتی اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمرہ کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا ہے۔

ڈوپنگ کنٹرول کرنے سے متعلق حکام بھارتی فاسٹ بولر کو ساؤتھ ہیمپٹن کے روسل بول اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران اپنے ساتھ لے گئے۔

ٹیسٹ کے دوران بمرہ کا پہلے پیشاب اور 45 منٹ بعد خون کا نمونہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، شاہد آفریدی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تمام ایونٹس میں کھلاڑیوں کے کے ٹیسٹ لیے جاتے ہیں جن ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے تحت ہوتے ہیں۔

بی سی سی آئی ذرائع نے خبر کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کسی اور کھلاڑی کو بھی ٹیسٹ لیا گیا ہے یا نہیں۔

بھارت ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ پانچ جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔


متعلقہ خبریں