وفاق ناکام، پاکستان میں 2 عیدوں کی روایت برقرار

وفاق ناکام، پاکستان میں 2 عیدوں کی روایت برقرار

فوٹو: فائل


پشاور: مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے منگل کو عید کا اعلان کر دیا۔

صوبائی دارالحکومت پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت علمائے کرام کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے علما کرام کی متفقہ رائے سے عید کا اعلان کر دیا۔

شمالی وزیرستان سے چاند کی 14 شہادتیں موصول ہوئیں جبکہ لکی مروت میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس دارالعلوم اسلامیہ میں مولانا حبیب اللہ حقانی کی زیر صدارت ہوا اور چاند کی شہادتیں موصول ہونے پر عید کا اعلان کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب میں عید کا چاند نظر آ گیا

بنوں میں بھی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جیلانی مسجد میں منعقد ہوا اور کمیٹی نے 48 شہادتیں موصول ہونے کے بعد منگل کو عید الفطر کا اعلان کر دیا۔

مردان کی ضلعی رویت ہلال کمیٹی نے بھی 3 شہادتیں موصول ہونے کے بعد عید الفطر کے چاند کا اعلان کیا۔ کمیٹی کے اجلاس میں ضلعی ناظم احتشام خان اور نائب ناظم اسد کاشمیری بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے گزشتہ ماہ رمضان المبارک کے چاند کا اعلان بھی ایک روز قبل 6 مئی کو کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں