خیبرپختونخوا حکومت نے آج عید منانے کا اعلان کردیا


اسلام آباد: خیبرپختونخوا حکومت نے آج عید منانے کا اعلان کردیا۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کے مطابق پشاور کی مسجد قاسم علی خان کو 122 سے زائد شہادتیں موصول ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو بھی مختلف علاقوں سے شہادتیں موصول ہوئیں۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حکومت نے پورے صوبے میں ایک عید اور یکجہتی کے لئے یہ اعلان کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ اور گورنر آج پشاور میں نماز عید ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: وفاق ناکام، پاکستان میں 2 عیدوں کی روایت برقرار

ذرائع کے مطابق وفاق اور خیبرپختون خوا حکومت کے درمیان شوال کے چاند نظر آنے سے متعلق اختلافات پیدا ہو گئے۔

خیبرپختون خوا حکومت نے یو ٹرن لیتے ہوئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے ساتھ عید منانے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے تیار کردہ پانچ سالہ قمری کلینڈر پر بھی سوالات اُٹھ گئے۔

شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے جس کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے روزے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق رکھے تھے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے 28 روزوں کے بعد عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب فوادی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کی گواہی دینے والوں کے خلاف مقدمات قائم ہونے چاہئیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ گمراہ کن بات ہے، میڈیا ان (گواہی دینے والوں) کے انٹرویو کرے تو لگ پتا جائے۔


متعلقہ خبریں