کراچی سے جلال پور جانے والی بس کو حادثہ، ایک ہلاک 15 زخمی

کراچی سے جلال پور جانے والی بس کو حادثہ، ایک ہلاک 15 زخمی

رحیم یارخان: کراچی سے جلال پور جانے والی بس حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق برکت والی پلی کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس میں پھنسے زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے شیخ زاید اسپتال سمیت قریبی اسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر شیخ زاید اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور ضلعی انتظامیہ نے سینئر ڈاکٹروں سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی طلب کرلیا ہے۔

ریسکیو کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایاکہ بس میں پھنسے ہوئے مزید مسافروں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ متعدد مسافروں کو شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کی بنیادی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

 


متعلقہ خبریں