رکن قومی اسمبلی علی وزیر جیل منتقل

رکن قومی اسمبلی علی وزیر جیل منتقل

فوٹو: فائل


بنوں: رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو میڈیکل چیک اپ کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔

وزیرستان میں پاک فوج پر حملے اور عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں گرفتار رکن قومی اسمبلی اور پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو بنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے سامنے پیش کیا گیا۔

ایم او ڈی جج شعیب نے حکم جاری کرتے ہوئے علی وزیر کو سینٹرل جیل پشاور منتقل کرنے کا حکم دیا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال میں علی وزیر کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں محسن داوڑ اور علی وزیر چوکی پر حملے کے ذمہ دار قرار، رپورٹ

علی وزیر کو عدالت میں پیشی اور میڈیکل چیک اپ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ 26 مئی کو رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر نے اپنے ساتھیوں سمیت خاڑ قمر چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور 4 شدید زخمی ہوئے تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے تھے۔

حملہ کا مقصد ایک روز قبل گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے مشبتہ سہولت کار کو رہائی دلوانا تھا۔

سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا تھا اور اگلے ہی روز علی وزیر کو بنوں کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے علی وزیر کو شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں 8 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں