کرکٹ ورلڈ کپ: سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے دی


لندن: کرکٹ ورلڈ کپ کے 7ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 34 رنز سے شکست دے دی۔

بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا کی ٹیم 36 ویں اوور میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سری لنکا کی جانب سے اوپنر پریرا 78 رنز کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوئے، ان کے علاوہ کورانتنے 30 اور تھرمنے 25 رنز بنا کر نمایاں رہے، افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے چار سری لنکن کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں افغانستان کی ٹیم 33ویں اوور میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان کی شکست کی سب سے بڑی وجہ وقفے وقفے سے وکٹوں کا گرنا ثابت ہوئی، اس کے بلے باز جم کر وکٹ پر نہیں ٹھہر سکے۔

افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زردان نے سب سے زیادہ 43 رنز اسکور کیے جبکہ حضرت اللہ زازی نے 30 اور گلبدین نبی نے 23 رنز بنائے۔ ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہونے میں ناکام رہے۔

کارڈف کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو اچھا ثابت ہوا۔

سری لنکا اور افغانستان دونوں ٹیمیں ورلڈکپ میں اپنے پہلے پہلے میچ ہار چکی ہیں اور آج دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ تھا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کو پہلے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آج کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔

سری لنکا کارڈف گراؤنڈ میں اب تک 5 میچ کھیل چکی ہے اور اُسے پانچوں میچوں میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جس میں نیوزی لینڈ سے 2، بھارت، انگلینڈ اور پاکستان سے ایک ایک میچ کھیلا اور شکست کھائی۔

یہ بھی پڑھیں روٹ،بٹلر کی سنچریاں رائیگاں، پاکستان فتح یاب

سری لنکن ٹیم نے گزشتہ ورلڈکپ کے بعد ایک میچ افغانستان کے ساتھ کھیلا تھا جس میں اسے اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ 17 ستمبر 2018 کو ابوظہبی کھیلے گئے ایشیا کپ میں افغانستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔

دونوں ٹیمیں میں ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں، افغان ٹیم میں مجیب الرحمان کی جگہ سیمر آفتاب عالم کو کھلایا جاسکتا ہے جب کہ اصغر افغان انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں شامل نہیں ہوسکے تھے اس لیے ان کی شمولیت بھی مشکوک ہے۔


متعلقہ خبریں