2019: فطرانہ 100 روپے فی کس مقرر

2019: فطرانہ 100 روپے فی کس ادا کرنا ہوگا

کراچی : امسال گندم کے حساب سے صدقہ فطر کی رقم 100 روپے فی کس اور جو کے حساب سے 400 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق کھجور کے حساب سے صدقہ فطرکی رقم 1600 روپے فی کس، کشمش کے حساب سے 1920 روپے فی کس اور پنیر کے حساب سے صدقہ فطر کی رقم 2940 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صدقۂ فطر جسے فطرانہ یا فطرہ بھی کہا جاتا ہے۔ اسے بدنی زکواۃ بھی قرار دیا گیا ہے۔ صاحبِ استطاعت افراد کی جانب سے نماز عید الفطر سے قبل مستحق افراد کو دینا واجب ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے فطرانہ کی جس رقم کا اعلان کیا ہے وہ دو کلو آٹے کے مساوی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ وہ افراد جو کسی دوسرے شہر یا علاقے میں رہتے ہیں وہ وہاں آٹے کی قیمت کے حساب سے رقم کا تعین کریں۔

ہم نیوز کے مطابق فدیہ صوم 30 دن کا تین ہزار روپے، کفارہ صوم 60 مساکین کا چھ  ہزار روپے اورکفارہ قسم چار ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

فرض روزہ کسی بھی وجہ سے توڑ دینے پر کفارہ صوم یعنی روزے کا کفارہ ادا کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں