’30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن‘


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا ہے۔

بنی گالہ میں معاشی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم اورٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے معاشی ٹیم کوکہا کہ وہ 11 جون کو عوام دوست بجٹ پیش کرے۔

اجلاس میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ، چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی اور وزیرمملکت برائے ریونیو سمیت دیگر اقتصادی ماہرین شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملک کے مالیاتی معاملات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز پر مشاورت کی گئی۔

حماد اظہر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع اور حکومت کو ملنے والے ٹیکس ریونیو پر شرکاء کو بریفنگ دی۔

چیئرمین ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم پر اب تک ہونے والی پیشرفت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔


متعلقہ خبریں