بھارتی فضائیہ کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا

لاپتہ بھارتی طیارے کا ملبہ مل گیا

فائل فوٹو


آسام: چین کی سرحد کے قریب لاپتہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے، طیارے میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاپتہ طیارے پر سوار افراد کی لاشوں کی شناخت ممکن نہیں اور طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 1 ونگ کمانڈر، 4 فلائٹ لیفٹیننٹ، 1 سکواڈرن لیڈر اور 7 ایئرمین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: چینی سرحد کے قریب بھارتی فضائیہ کا طیارہ لاپتہ

واضح رہے کہ  بدقسمت طیارے نے 3 جون کو  آسام کے جورہاٹ علاقے سے دوپہر بارہ بج کر پچیس منٹ پر ریاست اروناچل پردیش کے علاقے مینچکا کی جانب پرواز کی لیکن ایک بجے اس کا ٹریفک کنٹرول سے رابطہ مقطع ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں