ملکی معیشت کی بہتری کے لیے پاک فوج کا بڑا فیصلہ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ حقیقی قومی ادارے کی حب الوطنی کی عکاسی اور احسن اقدام ہے۔

ذرائع کے مطابق فوج نے راشن اور سفری الاؤنس اور انتظامی اخراجات  میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

رواں مالی سال میں دفاعی ترقیاتی اخراجات موخر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ان تمام اقدامات کے نتیجے میں بچ جانے والی رقم کو حکومت قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں ترقیاتی کام پر خرچ کرے گی۔

پاک فوج کے افسران نے تنخواہوں میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یہ فیصلہ رضاکارانہ طور پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ملکی مالی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں