بھارت نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی


عالمی کپ 2019 کے آٹھویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ساؤتھ افریقہ نے بھارت کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بھارت نے 47.3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ساؤتھ ایمپٹن کے میدان میں بھارت کے خلاف جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا  جو اچھا ثابت نہیں ہو سکا اور پہلے پاوور پلے میں جنوبی افریقہ کے دونوں سلامی بلے باز ہاشم آملہ اور ڈی کاک  بمرا کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان فاف ڈو پلسی 38، کرس مورس 42 اور فیلو کیو 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ بھارت کی جانب سے چاہل نے 4 جبکہ بمرا اور بھونویش کمار نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت عالمی کپ میں آج اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے جب کہ جنوبی افریقہ کا یہ تیسرا میچ ہو گا، اس سے قبل پروٹیز کو گزشتہ دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے کھلاڑیوں پر انڈین پریمیئر لیگ کے خاتمے کے بعد 15 روز تک کسی بھی عالمی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی تھی اس لیے آئی سی سی نے بھارت کا پہلا میچ دیر سے رکھا تھا۔

کندھے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو جانے والے ڈیل اسٹین کی خدمات جنوبی افریقہ کو دستیاب نہیں ہوں گی۔

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا آج دوسرا میچ ہو گا دونوں ٹیموں نے اپنے پہلے میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

نیوزی لینڈ نے سری لنکا جب کہ بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔

 


متعلقہ خبریں