چاند پر قدم رکھنے کی باری اب خواتین کی


امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے سال 2024 میں چاند پر خاتون خلا باز کو بھیجنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

ناسا کے نئے آرٹیمس پروگرام کے مطابق صنفی مساوات کے تحت خواتین کو  خلائی منصوبوں میں مواقع فراہم کرنے کی خاطر اس منصوبے کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

اس ضمن میں ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم برایڈنسٹائن  کا کہنا ہے کہ ’’ اپولو مشن کے پچاس سال مکمل ہونے کے بعد آرٹیمس منصوبے کے تحت اب چاند پر اگلے انسان کو بھیجا جا رہا ہے جو کہ ایک خاتون ہے ‘‘

سیلی رائڈ نامی خاتون خلا باز نے 1978 کی پہلی خواتین پر مشتمل خلاباز کی کلاس میں شمولیت اختیار کی تھی، بعد ازاں انہوں نے 1983 میں اسپیس شٹل چلینجر میں اپنا پہلا خلائی سفر کیا جس کے ساتھ ہی وہ خلا کا سفر کرنے والی پہلی امریکی خاتون خلا باز قرار پائی۔

رواں سال کے آغاز میں ناسا نے ایک خاتون کریو ممبر کی بیماری کے باعث پہلی خلا میں چہل قدمی (اسپیس والک) منسوخ کر دی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ 1983 سے قبل کسی بھی خاتون نے خلا کا سفر نہیں کیا تھا تاہم ناسا کے  اپولو پروگرام میں خواتین بھی شامل تھیں۔


متعلقہ خبریں