عید الاضحیٰ کس دن ہو گی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

فلم پروڈیوسرز کی فواد چودھری سے ملاقات، فلم پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید الاضحیٰ اور محرم کی تاریخ بھی بتا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہجری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ پیر 12 اگست 2019 کو ہوگی جبکہ محرم اتوار یکم ستمبر2019 کو ہوگا۔

اس سے قبل انہوں نے عید الفطر کی تاریخ بھی درست بتائی تھی۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ ایپ پر اگلے پانچ برسوں کا قمری کیلنڈر دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’رویت ہلال کے معاملے میں سائنس پر بھروسہ کریں‘

اس ایپ میں چاند کی پیدائش اور بڑھوتری کے تمام مراحل دیکھے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے چاند دیکھنے کے لیے محکمہ موسمیات کے 66 مقامات عوام کے لیے کھلے رکھنے کا اعلان بھی کیا تھا تاکہ لوگ اپنی آنکھوں سے چاند کو دیکھ سکیں۔


متعلقہ خبریں