یوٹیوب کا نسلی امتیاز اور برتری والی ویڈیوز پر پابندی کا اعلان

یوٹیوب کا نسلی امتیاز اور برتری پر مبنی ویڈیوز پر پابندی کا اعلان

یوٹیوب انتظامیہ نے نسلی امتیاز اور برتری ظاہر کرنے والی ویڈیوز پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنے بلاگ میں اس نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے انتظامیہ نے بطور مثال ایسی ویڈیوز کا ذکر کیا ہے جو نازی نظریات کو پھیلاتی ہیں۔

بلاگ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جو ویڈیوز پرتشدد تاریخی واقعات مثلاً ہولوکاسٹ وغیرہ کا انکار کرتی ہیں انہیں بھی ہٹا دیا جائے گا۔

یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسی ویڈیوز کو ہٹانے کے بعد چینل کے مالک کو ای میل کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔ پہلی بار ایسا کرنے پر صرف کوئی سزا نہیں دی جائے گی بلکہ صرف تنبیہ کی جائے گی۔

دوسری بار ایسی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر چینل کے خلاف اسٹرائیک ایشو کر دی جائے گی، تین بار اسٹرائیک آنے پر چینل ختم کر دیا جائے گا۔

گوگل نے سب سے پہلے 2017 میں دہشت گردوں، نفرت پھیلانے والوں اور امتیازی مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف سختی کا اعلان کیا تھا۔

اس وقت سے گوگل مسلسل اپنی پالیسیاں سخت کرتا جا رہا ہے اور ایسے مواد کو ہٹاتا جا رہا ہے جو ان پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتا ہو۔


متعلقہ خبریں