محسن داوڑ کو سینٹرل جیل پشاور منتقل کرنے کے احکامات جاری

محسن داوڑ

فوٹو: فائل


بنوں: عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو سینٹرل جیل پشاور منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

محسن داوڑ کو آٹھ روز جسمانی ریمانڈ کے بعد آج مجسٹریٹ عدالت میں ایم او ڈی سول جج نمبر 9 انعام اللہ کے روبرو پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامت کئے گئے تھے۔

عدالت نے محسن داوڑ کو رواں ماہ 19 جون کو متعلقہ عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو مسلح ساتھیوں سمیت سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلی تھیلے سے باہر آ گئی؟

اس ضمن میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ نے خاڑ قمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کا مقصد دہشت گردوں کے مشتبہ سہولت کار کو رہائی دلوانا تھا۔


متعلقہ خبریں