پاک بھارت ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ


عالمی کپ 2019 کا سب سے بڑا میچ پاکستان بمقابلہ بھارت بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں 16 جون کو کھیلے جانے والے اس میچ کے موسم کے احوال اچھے دکھائی نہیں دے رہے، اس وقت شہر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے دن بارش کا 50 فیصد امکان موجود ہے۔۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچ بھی بارش کے باعث ممکن نہیں ہو پایا تھا، اس وقت ورلڈ کپ کے کئی میچوں میں خراب موسم دخل اندازی کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ انگلینڈ کے بیشتر شہروں کے حوالے سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے عالمی کپ 2019 کے کئی میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں