جب اسٹارک ثقلین سے آگے نکل گئے


آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچل اسٹارک نے پاکستانی مایہ ناز آف اسپنر ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

آسٹریلیوی گیند باز ایک روزہ کرکٹ کے کم ترین میچز میں 150 وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ اعزاز 77 میچز کھیل کر حاصل کیا جبکہ ثقلین مشتاق نے 78 میچز میں 150 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مچل اسٹارک نے یہ اعزاز عالمی کپ 2019 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں حاصل کیا جہاں انہوں نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

آسٹریلوی گیند باز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث کینگروز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دی تھی۔

تیز ترین 150 وکٹیں حاصل کرنے والے دیگر کھلاڑیوں پر نظر دوڑائیں تو نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولڈ نے 81 ، آسٹریلیا کے بریٹ لی نے 82 اور سری لنکا کے ایجنتھا مینڈس نے 84 میچز میں 150 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 

 


متعلقہ خبریں