پاک بھارت میچ: ماہرین نے انڈیا کو فیورٹ قرار دیدیا


پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل کے لئے انگلینڈ، بھارت اور آسٹریلیا مضبوط ٹیمیں ہیں تاہم چوتھی ٹیم پاکستان، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میں سے ایک ٹیم ہو گی۔

ایک انٹرویو کے دوران پاک بھارٹ ٹاکرے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں تناؤ بہت ہوتا ہے، جو ٹیم اس سے نکل آئی وہی ٹیم میچ جیت جائے گی تاہم پاکستان کی حالیہ کارکردگی کو دیکھیں تو بھارت کے جیت کے امکانات زیادہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو گھبراہٹ اور تناؤ میں آ کر غلط شاٹس کھیلنے کی عادت ہے جس سے صاف پتہ چل جاتا ہے کہ لڑکے گھبرائے ہوئے ہیں۔

بھارت کے سابق کپتان اور عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ اس ورلڈ کپ میں تین ٹیمیں تو بہت مضبوط ہیں جن میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شامل ہیں تاہم مجھے ایسا لگتا ہے کہ اس بار نیوزی لینڈ بھی سیمی فائنل کھیلے گی۔

پاک بھارت میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ کارکردگی اتنی اچھی نہیں لہٰذا بھارت اس میچ میں فیورٹ ہو گا۔

وسیم اکرم نے پاک بھارت میچز کے حوالے سے پرانی یادوں کو دہراتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ محمد یوسف اور ہربھجن سنگھ کی کسی بات پر لڑائی ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے اس لڑائی کا پتہ چلا تو میں نے دونوں کو اپنے پاس بلا کر ڈانٹا اور اس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کی صلح کروا دی، دونوں ٹیموں کے جونئیر کھلاڑی سینیئرز کی بہت عزت کرتے تھے۔

 


متعلقہ خبریں