معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی کراچی میں انتقال کرگئے


کراچی: معروف عالم دین اور جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کراچی میں انتقال کرگئے۔

ہم نیوز کے مطابق علامہ عباس کمیلی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے سینیٹر بھی رہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ علامہ عباس کمیلی اچھے عالم اور بہترین انسان تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) علامہ راجہ ناصر عباس نے معروف اسکولر کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق علامہ عباس کمیلی کا شمار پاکستان کی ممتاز شخصیات میں ہوتا تھا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی ہمیشہ اتحاد بین المسلین کے لئے سرگرم عمل رہے۔

ترجمان کے مطابق علامہ عباس کمیلی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین میں سے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ علامہ عباس کمیلی ہمیشہ فلسطین و کشمیر کے مظلوموں کے لئے آواز اٹھائی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی معروف اسکولر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ علامہ عباس کمیلی بہترین عالم دین کےساتھ ساتھ بہترین انسان بھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ بین المذاہب و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں