امریکہ: تارکین وطن کے بچوں کیلئے مختص تعلیمی فنڈز بند


واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے تارکین وطن کے بچوں کی تعلیمی، قانونی اور تفریحی پروگرامز کے لئے مختص فنڈ کو روک دیا ہے۔

تارکین وطن کے لیے بنائی گئی ایجنسی کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ ’’ والدین یا قانونی سرپرستی کے بغیر سرحد عبور کرنے والے بچوں کے لئے بنائی گئی ایجنسی کے لئے بڑے وسائل کی ضرورت ہے جو موجودہ حالات میں پورا کرنا مشکل ہے۔‘‘

او آر آر نامی تارکین وطن کی ایجنسی نے امریکی کانگرس سے اضافی 2.88 ارب ڈالر کی گرانٹ طلب کی تھی جس کا مقصد تارکین وطن کے شیلٹر کو وسعت دینا تھا۔

اس ضمن میں ایچ ایس ایس انتظامیہ کے ایک رکن نے ای میل کے ذریعے فنڈ فراہم کرنے والی ایجنسی کو بچوں کے لئے تعلیمی اور تفریحی مقاصد کے لئے مطلوبہ رقم کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

مئی کے مہینے میں جنوب مغربی سرحد پر ایجنٹوں نے 11،507 بے گھر بچوں کو اپنی تحویل میں لیا تھا اس ضمن میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بچوں کی تعداد میں 80 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


متعلقہ خبریں