بھارت کی مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزارنے کی درخواست


&;

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کے لئے اجازت طلب کر لی ہے۔

اس ضمن میں بھارتی ہائی کمیشن نے نریندر مودی کے دورہ بشکیک کرغستان کے لئے 13 جون کو فضائی حدود استعمال کرنے سے متعلق پاکستان کو باضابطہ درخواست دے دی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کرنی ہے۔

حکومت کے علیٰ سرکاری ذرائع نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ بھارتی درخواست پر غور کیا جارہا ہے۔

یاد رہے رواں سال فروری میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کی فضائی حدود ایک دوسرے کےلیے بند ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے سابق بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرے کی اجازت دی تھی۔

پاکستان ایک اہم ایوی ایشن کوریڈور کے وسط میں واقع ہے اس تناظر میں فضائی حدود کی پابندیوں سے بھارت کی سینکڑوں تجارتی اور کارگو پروازوں کو متاثر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں