موبائل بیٹری کی عمر بڑھانے کے لئے چھ تجاویز


موبائل فونز ہماری زندگیوں کے اہم جزو بن چکے ہیں اور ان کے بغیر آج کل کی جدید زندگی گزارنا مشکل ہے۔

تاہم موبائل فون صارفین کو اکثر بیٹری کی چارجنگ سے متعلق مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

یہاں ہم آپ کو چند ایسے طریقوں سے روشناس کرائیں گے جن پر عمل کر کے آپ موبائل بیٹریوں کے دورانیے کو بڑھا سکتے ہیں۔

موبائل بیٹری کے کمزور ہونے کی وجوہات

روازنہ کی بنیاد پر موبائل فون چارج کرنے کے باعث بیٹری کا دورانیہ کم ہوتا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق موبائل کی بیٹری 400 مرتبہ چارج ہونے کے بعد اپنی 20 فیصد صلاحیت کھو بیٹھتی ہے، جب کہ بعض ماہرین نے یہ تناسب 100 مرتبہ چارجنگ کے حوالے سے بھی بتایا ہے۔

اگر چارجنگ کے دورانیے کو کم اور ان عناصر سے چھٹکارا حاصل کر لیا جائے جو بیٹری کو زیادہ استعمال کرتے ہیں تو صارف با آسانی بیٹری کے مسائل سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

موبائل کو زیادہ گرم اور ٹھنڈی جگہ سے دور رکھیں

اگر آپ کا موبائل گرم یا ٹھنڈی جگہ پر رکھا ہو تو یہ آپ کے موبائل کی بیٹری کے لئے نقصان دہ ہے۔

موبائل فون کو گاڑی میں چھوڑ دینا سب سے بڑی حماقت ہے گرم جگہ گاڑی کا ہونا موبائل کو متاثر کر سکتا ہے۔

تیز چارجنگ سے اجتناب کریں

موبائل فون کو جلدی چارج کرنے سے بیٹری پر غیر ضروری دباؤ آتا ہے، جتنا وقت لے کر بیٹری کو چارج کیا جائے اتنا ہی بیٹری کے لیے بہتر ہے۔

موبائل کو 50 فیصد تک چارج کریں

بیٹری کی صحت کے لئے سب سے موزوں تناسب 50 فیصد تک بیٹری کو چارج کرنا ہے۔ ایسا کرنے سے بیٹری پر غیر ضروری دباؤ نہیں آتا اور اس کی عمر بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

اسکرین کی روشنی کو کم کر دیں

اسمارٹ فون اسکرین کی روشنی کو جتنا کم رکھا جائے اتنا بیٹری کے لئے اچھا ہے کیونکہ اس سے بیٹری کی توانائی محفوظ رہتی ہے۔

اس فیچر کو آٹو پر رکھ دینا سب سے بہتر ہوتا ہے تاکہ بغیر ضرورت موبائل خود بخود کم روشنی ہو جائے۔

فیس بک کو ڈیلیٹ کر دیں

سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کی اسمارٹ فون ایپلیکشن بیٹری کا بے دریغ استعمال کرتی ہے۔

چاہے آپ فیس بک کا استعمال کر رہے ہوں یا نہیں اس میں موجود کچھ فیچرز خود بخود چلتے رہتے ہیں لہٰذا بیٹری کے دورانیے کو بڑھانے کے لئے اس ایپ ہی کو ہی ڈیلیٹ کر دیں۔


متعلقہ خبریں