ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار


اسلام آباد: ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے تاہم کچھ علاقوں میں بادل بھی برس سکتے ہیں۔

ماہ جون کے آغاز سے گرمی کی شدت میں جو اضافہ ہوا تو اس میں کمی کے بجائے شدت ہی آ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بھی سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکے گا تاہم چند ایک علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے جن میں گلگت، کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویژن شامل ہیں۔

کراچی کا موسم بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ شہر قائد میں مغربی علاقوں سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہیگا

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک بھر کا موسم گرم اور خشک رہا جبکہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام 03 ڈگری سینٹی گریڈ، دیر، گلگت بلتستان میں ایک ڈگری بارش ریکارڈ کی گئی۔

اتوار کو سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع جیکب آباد 50 ڈگری سینٹی گریڈ، مٹھی، دادو، روہڑی، لاڑکانہ اور موہنجو داڑو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں